31 دسمبر ، 2024
نئے سال کے موقع پر مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سستی کر دی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری 2025 سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 47 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جنوری کےلیے 2953روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔