Time 03 جنوری ، 2025
پاکستان

لودھراں: 2024 میں ٹریفک قوانین کی ریکارڈ خلاف ورزیاں، 68 ہزار سے زائد شہریوں کا چالان

لودھراں کے شہریوں نے 2023 کی نسبت سال 2024 میں ٹریفک قوانین کی زیادہ خلاف ورزیاں کیں جس کی وجہ سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کا سامنا کرنا پڑا۔

2024  میں  لودھراں کے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں 2023 کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ثابت ہوئیں اور انہیں 5 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم جرمانوں کی مد میں ادا کرنا پڑی۔

ٹریفک پولیس کے ریکارڈ کے مطابق3 ہزار 5 سو 34 کم عمر ڈرائیوروں،  بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے 12 ہزار شہریوں اور 4 ہزار شہریوں کو ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا لیکن اتنی زیادہ تعداد میں چالان ہونے کے باوجود لودھراں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں نہ رک سکیں۔

2024 میں ٹریفک پولیس کی جانب سے 23 ہزار سے زائد نئے شہریوں کو اس امید پر ٹریفک لائسنس جاری کیے گئے ہیں کہ لائسنس یافتہ افراد 2025 میں ٹریفک قوانین پر زیادہ سے زیادہ کاربند ہونے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :