Time 03 جنوری ، 2025
پاکستان

کراچی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

کراچی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں—فوٹو: فائل

 کراچی 270  اے کیو آئی کے ساتھ دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرِ قائد کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے، دن 11 بجے کے قریب لاہور کا اے کیو آئی لیول 221 ریکارڈ کیا گیا۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر  پر ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزید خبریں :