Time 05 جنوری ، 2025
پاکستان

ایل او سی کے دونوں طرف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم حقِ خود ارادیت منایا

ایل او سی کے دونوں طرف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم حقِ خود ارادیت منایا
آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مظفر آباد کے گھڑی پن چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا اور مظفر آباد گھڑی پن چوک سے آزادی چوک تک ریلی نکالی گئی / فائل فوٹو

لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یومِ حقِ خود ارادیت منایا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مظفر آباد کے گھڑی پن چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا اور مظفر آباد گھڑی پن چوک سے آزادی چوک تک ریلی نکالی گئی۔

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کی جانب بھی مارچ کیا گیا۔

ہٹیاں بالا میں سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی جبکہ سدھنوتی کے مختلف مقامات پر بھی خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔

بھمبر، میرپور اور پلندری آزاد کشمیر میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور شرکا نے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں اور بھارتی فوجی قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم حق خود ارادیت کےموقع پر کہنا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سےمحروم رکھاہواہے۔

انہوں نے کہ کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور  اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔ 

مزید خبریں :