05 جنوری ، 2025
فیصل آباد پولیس نے فوڈ ڈلیوری بوائزکولوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد پولیس نے پیپلزکالونی سےڈلیوری بوائزکولوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کو علاقے میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک لڑکی بھی شامل ہے اور ملزمان نے گزشتہ رات عبداللہ پل پر ڈیلیوری بوائےکو لوٹا تھا۔
خیال رہے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹنے کی 11 وارداتیں ہوچکی ہیں جس دوران کچھ واقعات میں ملزمان فوڈ ڈلیوری کرنے والوں سے رقم اور موبائل فون سمیت کھانے کا سامان بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔