03 جنوری ، 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوادیے گیے۔
بھجوائے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا نام شامل ہے۔
بھجوائے گئے ناموں میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجہ جواد عباس، سشین جج اعظم خان اور شاہ رخ ارجمند کا نام شامل ہے۔
جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ناموں میں ایڈووکیٹ عدنان بشارت، ایڈووکیٹ قمر حسین، ایڈوکیٹ عمر اسلم، انعام امین منہاس، عثمان غنی، راشد چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔
ایڈیشنل ججز کیلئے بھجوائے گئے ناموں میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈووکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک اور دانیال اعجاز کے نام بھی شام ہیں۔ اس کے علاوہ شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع، حفیظ اللہ یعقوب کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔
ایڈیشنل ججز کیلئے سی ویز اور دیگر متعلقہ ریکارڈ ای میل کے ذریعے بھجوایا گیا۔
خیال رہے کہ ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو ہوگا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں پر غور ہو گا۔
واضح رہے کہ 2023 اگست میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کردی تھی۔