Time 04 جنوری ، 2025
کھیل

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ
فوٹو: بھارتی میڈیا

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو  سارو گنگولی کی بیٹی ثنا  اپنی گاڑی میں کولکتہ کے  ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر جارہی تھیں کہ پیچھےسے ایک بس نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری۔

ثنا اس وقت کار کے اندر موجود تھیں اور ان کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔خوش قسمت طور پر  سارو گنگولی کی بیٹی اور ڈرائیور  حادثے میں محفوظ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد بس فرار ہوگئی، جس پر ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے کے بعد اسے روکا گیا، اس دوران  پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا کی کار کو بس کی ٹکر سے معمولی نقصان پہنچا۔ 

پولیس کے مطابق اب تک کسی کی بھی جانب سے حادثے سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔


مزید خبریں :