کھیل
01 مارچ ، 2012

چیف سلیکٹر محمد الیاس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

چیف سلیکٹر محمد الیاس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

کراچی… انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سلیکشن کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت پر چیف سلیکٹر محمد الیاس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، وہ اپنا استعفی آج گورننگ بورڈ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد الیاس کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا، محمد الیاس نے سلیکشن معاملات میں بے جا مداخلت کی وجہ سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے، محمد الیاس کے داماد عمران فرحت ٹیم کا حصہ ہیں تاہم وہ آخری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز سے باہر رہے۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج کرے گا۔

مزید خبریں :