09 جولائی ، 2024
بالی وڈ میں سلمان خان کی شادی کئی دہائیوں سے موضوع بحث ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کیلئے سلمان خان نے رشتہ بھیجا تھا لیکن اداکارہ کے والد نے شادی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں جوہی چاولہ پسند تھیں وہ انہیں بہت معصوم لگتی تھیں لیکن جب انہوں نے ان کے والد سے جوہی کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے انکار کردیا۔
سلمان خان کے مطابق جب یہی بات ایک شو کے دوران اداکارہ جوہی چاولہ سے پوچھی گئی تو انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ ان کے اور سلمان خان کے کیرئیر کے آغاز کا وقت کا تھا، میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا‘ ۔
جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ اس وقت سلمان خان اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں، حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو بھی اچھے سے نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے ان کے ساتھ فلم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔