01 مارچ ، 2013
لاہور…پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر لاہور کے شہریوں نے شدیدغم و غصے اور تشویش کا اظہار کیا۔ پٹرولیم مصنوعات میں کی قیمتوں میں اضافے سے پٹرول پمپس مالکان امیرہو گئے جبکہ عوام کی کمرپر مہنگائی کا ایسا بوجھ لاد دیا گیا جو شاید بڑے عرصے تک اپنی کمر سیدھی نہ کر پائیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے جاتے جاتے انھیں پٹرول کا ایسا ٹیکہ لگایا ہے کہ وہ شاید اسے کبھی نہ بھول پائیں۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جو غربت نہیں ،،غریبوں کو ختم کردے گا۔