01 مارچ ، 2013
لاہور…صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام لاہور میں طلب کر لیا، پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام بلاول ہاوٴس لاہور میں ہو رہا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور عہدے دار شرکت کرینگے ،اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔صدر آصف علی زرداری گذشتہ روز کوئٹہ سے لاہور پہنچے ،گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ،گورنر نے صدر سے ون آن ون ملاقات بھی کی،بعد میں صدر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاوٴس پہنچ گئے۔