01 مارچ ، 2013
پشاور… قبائلی علاقوں میں قیام امن کے لئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیرنگرانی قائم گرینڈ قبائلی جرگہ آج گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات کرے گا۔جمعیت علماء اسلام (ف) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق کل جماعتی کانفرنس کے بعد قبائلی عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ آج سہ پہر3 بجے پشاور میں منعقد ہوگا۔جس کی سربراہی جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ جے یو آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق جرگے میں قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمہ اورامن وامان کی بحالی کیلئے کل جماعتی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیہ کی روشنی میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عبدالجلیل جان کے مطابق جرگے کے بعد قبائلی عمائدین خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ خان سے ملاقات کریں گے۔