پاکستان
01 مارچ ، 2013

پنجاب میں گریڈ سولہ تک کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا اعلان

پنجاب میں گریڈ سولہ تک کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا اعلان

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں گریڈ ایک سے 16 تک تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سے ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے فنڈز پر پابندی لگا دی ،اس لیے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔لاہور کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت قریباً ایک لاکھ کنٹریکٹ ملازمین ہیں۔حکومت پنجاب کے اس اقدام سے موجودہ اور پچھلی حکومتوں میں کنٹریکٹ بھرتی ہونے والے سبھی ملازمین کو فائدہ پہنچے گا ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سونامی کے نعرے نہیں لگاتے،صرف کام کرنا چاہتے ہیں،ترقیاتی فنڈز پر پابندی لگی ہوئی ہے،فخرو بھائی اجازت دے دیں تو مزید کام کریں گے ۔

مزید خبریں :