01 مارچ ، 2013
پشاور… پشاور میں سوئی ناردرن گیس ملازمین پر تشدد کے خلاف ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ملازمین پر تشدد کے خلاف سوئی ناردرن گیس ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔ پشاور میں آفس اور دیگر دفاتر میں روز مرہ کا سرکاری کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ سوئی گیس کے دوملازمین کو گذشتہ روز پھندو کے علاقہ میں غیر قانونی گیس کنکشنز کاٹنے کے دوران افغان مہاجرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جس سے دو ملازمین زخمی ہو گئے تھے۔ سوئی ناردرن ایمپلائیز کا موقف ہے کہ جب تک تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔