پاکستان
01 مارچ ، 2013

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد…آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔آئندہ چند روز میں ملک کے جنوبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرات میں اضافہ کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔کالام اور استور منفی 8 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہے۔ پارا چنار کا درجہ حرارت منفی 7 ،سکردو منفی 5،دروش، مالام جبہ منفی 4،ہنزہ منفی 3 اور گوپس میں منفی2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سنٹی گریڈاسلام آباد5 ،لاہور میں 9،پشاور 7 اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :