پاکستان
01 مارچ ، 2013

پشاور اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور…پشاور اور اس کے گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث تجارتی سرگرمیاں شدیدمتاثر ہورہی ہیں جبکہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بعض علاقوں میں مسلسل چھ چھ گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ جبکہ ٹیوب ویلوں کی بجلی بند ہونے سے بعض علاقوں میں پینے کی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جس سے شہریوں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :