01 مارچ ، 2013
بھکر…بھکر میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ 25 افراد تشویشناک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق دریا خان کے علاقے محلہ فاروق میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ اسپتال میں دوران علاج ایک ایک کر 12 افراد دم توڑ گئے۔ مرنیوالوں میں 2 شراب فروش ملزمان بھی شامل ہیں۔ 16افراد اب بھی ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 9افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی بھکر نے غفلت برتنے پر ڈی پی او بھکر انسپکٹر حافظ محمد رستم ،ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان ،بیٹ آفیسر سب انسپکٹر اور سیکیورٹی کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے۔دوسری جانب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے خلاف انجمن تاجران نے احتجاجاً پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔۔