10 جنوری ، 2025
کراچی میں ڈکیتوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب اسٹور میں لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی۔
ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔
دوسری جانب نارتھ کراچی سے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، صارم نامی بچے کے والد کو پنجاب اور بلوچستان کے نمبروں سے بھتے کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔