01 مارچ ، 2013
اسلام آباد… الیکشن کمیشن کوآئندہ عام انتخابات کے لیے جوڈیشل افسران کی خدمات حاصل ہوں گئی ہیں ، صوبوں کو پانچ لاکھ سے زائد بیلٹ باکسز کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان کے مطابق انتخابات میں 126ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور426ریٹرننگ افسران خدمات سرانجام دیں گے،انتخابات میں 708اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ہوں گے۔4مارچ سے 7لاکھ پولنگ عملے کی ٹریننگ شروع کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کو برطانیہ کی جانب سے ایک لاکھ مزید بیلٹ باکس موصول ہو گئے، صوبوں کو پانچ لاکھ سے زائد بیلٹ باکسز کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔