پاکستان
01 مارچ ، 2013

پی پی کے ملک فیاض بھی پارٹی سے ناراض، اسمبلی رکنیت سے مستعفی

لاہور…پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ملک فیاض بھی اپنی پارٹی کا ساتھ چھوڑ گئے۔ موجودہ حکومت میں 11 ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔عام انتخابات سر پہ پہنچ گئے۔ نگران سیٹ اپ بھی چند روز میں سامنے آ جائے گا۔ 5 سال حکومت کے مزے لوٹنے والے بعض پی پی ارکان اسمبلی اب پارٹی کا ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں۔کچھ دن پہلے پیپلز پارٹی کے 9 ارکان اسمبلی ایک ساتھ ہی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔بورے والہ سے تعلق رکھنے والے فیاض وڑائچ، طاہر القادری کی پارٹی پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو تازہ دھچکا دیا ملک فیاض اعوان نے، پی پی چھوڑنے والے زیادہ تر ارکان ق لیگ سے اتحاد پر قیادت سے ناراض تھے۔پارٹی چھوڑنے والے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ اگر قیادت نے انتخابی اتحاد پر نظر ثانی نہ کی تو انہیں مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :