پاکستان
01 مارچ ، 2013

پشاور میں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں گرینڈ قبائلی جرگہ جاری

پشاور میں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں گرینڈ قبائلی جرگہ جاری

پشاور…پشاور میں جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں گرینڈ قبائلی جرگہ جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ قبائل نے امن کی خاطر آگ میں داخل ہو کر اُسے ٹھنڈا کرنے کا مشکل کام اپنے سر لے لیا ہے۔پشاور میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت گرینڈ قبائلی جرگے میں فاٹا اور پاٹا کے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جرگے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں سیاسی رہ نماوں، امریکا اور یورپ نے قبائلی جرگے پر اظہار اعتماد کیا جو تاریخی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ قبائلی جرگہ ایک خاص مقصد کے لیے تشکیل دیا ہے۔ جو مفاہمت کی غرض سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آگ میں داخل ہو کر اسے ٹھنڈا کرنا یقینا مشکل کام ہے۔ قبائل نے یہ مشکل کام اپنے سر لے لیا ہے۔ جب کہ تمام فریقین کو اعتماد ہے کہ جرگہ ایک بڑا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ گرینڈ قبائلی جرگہ کے قائدین آج گورنر خیبر پختون خوا سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید خبریں :