18 جنوری ، 2025
برطانیہ کی بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ کے پاکستانی نژاد برطانوی جج احمد ندیم نے بڑا فیصلہ سنادیا۔
بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ نے گرومنگ گینگ میں ملوث 3 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کوقیدکی سزا سنائی۔
بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ نے ملزم ابرارکوساڑھے 6 سال قید، ملزم امتیاز کو 9 سال اور ملزم فیاض احمد کو ساڑھےسات سال قید کی سزا سنائی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے 1990 میں ویسٹ یارکشائرمیں 13سال کی لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنایا۔
جج ارشد ندیم کا کہنا تھاکہ آج متاثرین کو انصاف ملا ہے اور ہم مجرموں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔
ٹرائل کے دوران امتیاز احمد اور فیاض احمد ملک سے فرار ہو چکے ہیں، اس حوالے سے چیف انسپکٹر کا کہنا تھاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، ملزمان کی تلاش کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔