19 جنوری ، 2025
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نوازشریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف رہنماؤں اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ن لیگ کے سربراہ نوازشریف کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا ہے اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرموثر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایسےعناصر سرگرم ہوچکےجو نہیں چاہتےکہ ملک میں سیاسی استحکام ہو، پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، وزراء اپنےحلف کا پاس رکھ کرپی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پرسیاست نہ کریں۔