27 جنوری ، 2025
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں چوروں کی جانب سے انتہائی مہارت کے ساتھ کار چرانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں چور چنڈ سیکنڈوں میں کار چوری کرکے فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے واردات کی، ایک ملزم نے انتہائی مہارت سے چند سیکنڈ میں کار کا گیٹ کھولا،گاڑی اسٹارٹ کی اور چلتا بنا۔
دوسری جانب شہری عتیق احمد نے کار چوری کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کرادیا ہے۔