دنیا
03 مارچ ، 2013

القاعدہ کے مطلوب ترین افراد، گستاخِ رسولﷺ کا قتل اولین مشن

القاعدہ کے مطلوب ترین افراد، گستاخِ رسولﷺ کا قتل اولین مشن

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…امریکی جریدے”دی اٹلانٹک “ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ نے مطلوب ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جن کو ہلاک کرنا القاعدہ کا اولین مشن ہے،اس فہرست میں شامل تمام افراد گستاخِ رسولﷺ ہیں۔ امریکی جریدے نے القاعدہ کے میگزین ”انسپائر“میں” Wanted: Dead Or Alive for Crimes Against Islam “کے عنوان سے شائع رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ القاعدہ نے اپنے تازہ شمارے میں ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جو ان کے نزدیک سب سے زیادہ قابل نفرت ہیں۔ اس میں نو افراد کے نام شامل ہیں اس کے علاوہ دو دیگر لوگوں کے نام بھی ہیں جنہیں نشانہ بنا یا گیاہے اور یہ القاعدہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔رپورٹ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے پادری ٹیری جونز کی تصویرکے سر پر نشانہ لیا گیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ”ہاں ہم یہ کرسکتے ہیں،ایک دن ایک گولی اس کافر کا خاتمہ کردے گی“۔اس فہرست میں نصف سے زیادہ ایسے افراد کے نام ہیں جو 2005سے گستاخانہ خاکوں میں ملوث رہے ،اس فہرست میں شامل افراد جنہوں نے ڈنمارک کے اخبار میںآ پﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کیے،دو ڈچ سیاستدان جنہوں نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانات جاری کیے،اسلام مخالف ویڈیو جاری کرنے والوں کے علاوہ سلمان رشدی بھی شامل ہے۔اس فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مسلمانوں کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی براہ راست وہ دہشت گردی کی جنگ میں ملوث ہیں۔القاعدہ کی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں وہ افراد شامل ہیں جوشان رسالت ﷺ کی گستاخی کے مرتکب ہوئے۔القاعدہ کی طرف سے جاری فہرست میں ڈچ پارٹی فار فریڈم کے گریٹ ولڈرز،صومالی نژاد ڈچ سیاستدان آیان ہرسی علی، مصرکے امریکی قبطی عیسائی مورس صادق، ڈنمارک اخبار کے ایڈیٹر انچیف کارسٹن جیوسٹ اور کلچرل ایڈیٹر فلیمنگ روز، خاکہ نویس کرٹ ویسٹر گارڈ اورمولی نورس،فرانسیسی میگزین کے ایڈیٹر اسٹیفن چاربونیر،قرآن مجید کو نذر آتش کرنیوالے فلو ریڈاکے پادری ٹیری جونز اور سلمان رشدی شامل ہیں۔

مزید خبریں :