Time 29 جنوری ، 2025
پاکستان

خیبر پختو نخوا، گلگت، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

خیبر پختو نخوا، گلگت، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 6، کوئٹہ منفی 3، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفرآباد 3، ملتان، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان 6، لاہور، نوابشاہ7 اور کراچی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :