03 مارچ ، 2013
کراچی…کلفٹن میں خاتون کے اغواء میں بااثرشخصیت کے بیٹوں کے ملوث ہونے کاانکشاف ہو اہے، ذرائع کے مطابقشاہ زیب کیس کی طرح بااثرافرادکے ملوث ہونے پرپولیس بھی کارروائی سے گریز کر رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی،موبائل ،اسلحہ قبضے میں لینے کے باوجودپولیس ملزمان کوگرفتارنہیں کرسکی ہے جبکہ بغیرنمبرپلیٹ کی گاڑی ،موبائل فون بااثرشخصیت کے بیٹے کے استعمال میں تھا۔ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے نئے ایس ایس پی کی 3روز قبل ہی پوسٹنگ ہوئی ہے۔نئے ایس ایس پی کی پوسٹنگ بھی بااثرشخصیت کے کہنے پر ہوئی ہے، پوش علاقوں میں اغوا، ڈکیتیو ں کی وارداتیں بھی عروج پرہیں۔