31 جنوری ، 2025
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بہادرآباد کے دورے میں ایم کیوایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھاکر اختلافات دورکرائے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیوایم کو مضبوط کریں گے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اورملک کیلئے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ہویا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہرسطح پر آواز بلند کی جائےگی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔