03 مارچ ، 2013
سیالکوٹ…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 5سال ہم نے کس طرح جمہوریت کو قائم رکھا یہ ہم ہی جانتے ہیں، سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی سے گفت گو میں صدر زرداری نے کہا کہ مخالفین ہر 6 ماہ بعد کہتے تھے کہ حکومت جارہی ہے اس صورت حال میں 5سال کا جمہوری دور کس طرح گزارا یہ ہم ہی جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے۔