03 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی…متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور شفاف انتخابات کے لئے ٹرین مارچ کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی روانہ ہوگیا ، ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اگر جمہوریت شفاف انتخابات نہیں کراسکتی تو ایسی جمہوریت قبول نہیں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹیں غلط بناتا ہے اسی لئے سپریم کورٹ سے جھاڑ پڑکتی ہے جب دوبارہ ووٹرلسٹیں بنائی گئیں تو بائیس لاکھ غیر رجسٹرڈ ووٹوں کا اندراج ہوایہ کیسا الیکشن کمیشن ہے انتخابات قریب ہیں اورووٹر لسٹیں تیار نہیں،جمہوریت اگربغیر آئین اور قانون کے یرغمالی کہلاتی ہے ، اگر جمہوریت شفاف انتخابات نہیں کراسکتی تو ایسی جمہوریت قبول نہیں ، مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء نے کہا کہ آج نکلنے والا آل پارٹیز ٹرین مارچ چھ تاریخ کو اسلام آباد پہنچ کر الیکشن کمیشن کو اپنی یادداشت جمع کرائے گا،انھوں نے کہاکہ پانچ سالوں میں تقریبا ًدس ہزار لوگوں کو کراچی میں قتل کیا جاچکاہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، حکومتی جماعتوں نے عوام پر بہت ظلم ڈھائے ، اگلے الیکشن میں عوام انھیں مسترد کردیں گے ۔