پاکستان
03 مارچ ، 2013

کراچی کے پوش علاقوں میں اغوا اور ڈکیتوں کی وارداتیں عروج پر

کراچی کے پوش علاقوں میں اغوا اور ڈکیتوں کی وارداتیں عروج پر

کراچی…پوش علاقوں میں اغوا اور ڈکیتوں کی وارداتیں عروج پر ہیں، کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بد امنی کا راج کچھ زیادہ ہی ہے ، با اثر شخصیت کے بیٹے کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی سے گریز کررہے ہیں ۔کراچی کے پوش علاقوں میں اغوا، ڈکیتوں کی وارداتیں عروج پر،ڈسٹرکٹ ساوٴتھ میں تو لگتا ہے کہ اندھیرنگری چوپٹ راج قائم ہے، مسلح گارڈز لے کرچلنا فیشن بن گیااور پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ پولیس کا کام صرف موٹرسائیکل سوار افراد کی چیکنگ اور پیسہ وصول کرنا رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز کلفٹن میں خاتون کے اغوا میں با اثر شخصیت کے بیٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کے بعد شاہ زیب قتل کیس کی طرح بااثر افراد کے ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔گذشتہ روز بھی خاتون کے اغوا کی ناکام کارروائی میں استعمال ہونے والی گاڑی، موبائل اور اسلحہ قبضے میں لینے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی اور ذرائع کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی اور موبائل فون با اثر شخصیت کے بیٹے کے استعمال میں تھا۔ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے نئے ایس ایس پی کی تین روز قبل ہی پوسٹنگ ہوئی تھی تاہم ذرائع کے مطابق نئے ایس ایس پی کی پوسٹنگ بااثر شخصیت کے کہنے پر ہی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :