03 مارچ ، 2013
مانسہرہ…قومی وطن پارٹی کے مرکزی رہنما آفتاب خان شیر پاوٴ نے کہا ہے کہ اے این پی اور پی پی پی کی پانچ سالہ کارکردگی کی وجہ سے آج کوئی سیاسی پارٹی ان کے ساتھ اتحاد کو تیار نہیں،لوگ اُنہیں چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں،آفتاب خان شیر پاوٴ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک خیبرپختون خوا کو بے امنی کی آگ میں جلا کر اے این پی آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے،جس پارٹی کا سربراہ پانچ سال تک اپنے گھر نہیں جاسکا وہ پارٹی عوام کی کیا خدمت کرے گی،آفتاب شیر پاوٴ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور فنڈز کے اجراء پر کڑی نظر رکھنی ہوگی،الیکشن کے لئے ماحول کو ساز گار بنانا الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔