پاکستان
03 مارچ ، 2013

لشکر جھنگوی کا ہیڈکوارٹرپنجاب میں ہے، رحمان ملک

لشکر جھنگوی کا ہیڈکوارٹرپنجاب میں ہے، رحمان ملک

لاہور…وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ لشکر جھنگوی کا ہیڈ کوارٹر پنجاب میں ہے اُسے یہاں ختم کرنا چاہئے۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے بتایا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کو 534 لوگوں کی فہرست دے دی ہے۔ اُنہیں گرفتار کر لیا جائے تو ملک سے دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں کالعدم جماعتیں موجود تھیں، بہتر تھا تحریک طالبان پاکستان کو بھی مدعو کر لیا جاتا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا انہوں نے لشکر جھنگوی کے کسی رہنما کے ساتھ کھانا نہیں کھایا،نہ مدد کی اور نہ ہی پیسے لئے۔ بعض قوتیں انہیں زکوٰة فنڈ سے پیسے دیتی رہی ہیں۔

مزید خبریں :