Time 09 فروری ، 2025
پاکستان

صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی

صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی
پارٹی کےڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں جو میں عمران خان کو دونگا، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا/ فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے؟

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں،  بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ 

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنے بندے لےکر آیا تھا۔ 

انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کرائیں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔ 

پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ رپورٹس عمران خان کو دوں گا اور کسی کے ساتھ پارٹی میں زیادتی نہیں ہوگی۔


مزید خبریں :