پاکستان
01 مارچ ، 2012

گلگت میں تعلیمی ادارے اور دفاتر4مارچ تک بند

گلگت میں تعلیمی ادارے اور دفاتر4مارچ تک بند

گلگت… ڈپٹی کمشنر گلگت نے امن و امان کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری وغیر سرکاری دفاتر 4مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ سانحہ کوہستان کے سوگ میں گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں آج تیسرے روز بھی کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،سانحہ کوہستان میں جاں بحق ا سکردو کے رہائشی سید حسین کوآبائی گاوں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ اس کے ساتھ ہی سانحے میں جاں بحق تمام سولہ افراد کی تدفین ہوگئی ہے۔ سانحہ کوہستان پر گلگت بلتستان کے بیشتر اضلا ع میں سوگ منایاجارہا ہے۔ گلگت میں امن و امان کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری وغیر سرکاری دفاتر 4مارچ تک بند رہیں گے۔ اسکردو میں پیٹرول پمپ بندہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت میں کرفیو کا اعلان واپس لینے کے بعد کسی بھی نا خوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز، پولیس اور اسکاوٴٹس تعینات کیے گئے ہیں،،ملت جعفریہ نے نماز جمعہ کے بعد کل گلگت بلتستان میں مظاہروں اور ریلیوں کی اپیل کی ہے ۔

مزید خبریں :