Time 10 فروری ، 2025
کھیل

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹ شو کی ریہرسل، گراؤنڈ جگمگا اٹھا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جگمگ جگمگ کرنے لگا۔

اپ گریڈیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل ہوگا جس میں معروف گلوکار شفقت امانت علی، ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے قبل آج ریہرسل کی گئی۔

6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئی تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا۔ 

اس کے بعد پھر لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہوئی تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔ تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔

افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

مزید خبریں :