01 مارچ ، 2012
اسلام آباد… پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل راوٴ قمر سلیمان نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو بیان قلم بند کرایا ہے ۔ ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، کمیشن اعلامیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل نے پیش ہوکراپنا بیان قلم بند کرایا، ذرائع نے بتایاہے کہ کمیشن نے ایئرچیف مارشل سے دفاعی فضائی نگرانی کے امور پر مختلف سوالات بھی کیے۔