04 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں فائرنگ سے دوافراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے ہیں۔فائرنگ کے واقعات سپرہائی وے پرسہراب گوٹھ،انچولی اورانڈس پلازاکے قریب پیش آئے ۔فائرنگ سے رینجرزکے ایک افسرسمیت5اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق مشتعل افرادنے رینجرزاہلکاروں پرفائرنگ کی۔دوافراد کی لاشوں اور 13زخمیوں کو عباسی شہیدمنتقل کیا گیاہے۔ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابقفائرنگ سے زخمی ہونی والے4افرادجناح اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی ایس آراور4اہلکارسی ایم ایچ ملیرمنتقل کردیا۔دوسری جانب الآصف اسکوائر،سہراب گوٹھ اورعباس ٹاوٴن میں دوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی ہے۔ ہنگامہ آرائی میں دو ایمبولینسز کو بھی نقصان پہنچایا اوراُن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیاہے۔