Time 13 فروری ، 2025
پاکستان

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی
6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی۔

ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی اور اب حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی، حلف برداری تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :