01 مارچ ، 2012
راول پنڈی … راول پنڈی میں کینٹ سے ملحقہ علاقہ میں ایک سرکاری عمارت میں آگ لگنے سے ریکارڈ کے دستاویز اور اشیاء جل گئیں ۔ بیکری چوک کے قریب چار منزلہ سرکاری عمارت میں آگ لگی جس نے عمارت کے دوسرے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بتایاگیا ہے کہ اس عمارت میں ملٹری اکاوٴنٹس کے آفس قائم تھے، امدادی اداروں کی فائربریگیڈ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوب پایا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے آفس کا سامان جلا تاہم وہاں موجود لوگوں کو محفوظ طور نکال لیا گیا۔