کاروبار
04 مارچ ، 2013

کراچی کے حالات ریونیو کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں،ایف بی آر

کراچی کے حالات ریونیو کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں،ایف بی آر

اسلام آباد…ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات ریونیو کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں ، ملک کے مجموعی ریونیو کا 40سے 45فیصد کراچی سے ملتا ہے ، صرف ایک دن کراچی کی بندر گاہ بند ہو جائے تو 5ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو تا ہے ۔ ایف بی آر کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں حالات کی خرابی صرف کراچی ہی نہیں پورے ملک کے کاروبار کو متاثر کر رہی ہے اور ریونیو متاثر ہو رہا ہے ، ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولی کا 2190ارب روپے کا ہدف ایک بڑا چیلنج ہے ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک 8ماہ میں ایف بی آر نے 1153ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ہے جبکہ آئندہ چار مہینوں میں 1037ارب روپے کی ٹیکس وصولی باقی ہے۔

مزید خبریں :