پاکستان
05 مارچ ، 2013

بھارتی بندر گاہ پرپھنسے 5پاکستانی انجینئرز کی آج وطن واپسی کا امکان

بھارتی بندر گاہ پرپھنسے 5پاکستانی انجینئرز کی آج وطن واپسی کا امکان

نئی دہلی.... بھارت کی بندر گاہ پر4ماہ سے پھنسے ہوئے سنگاپورکے ایک بحری جہازپرملازم 5 پاکستانی انجینئرز کی آج واپسی کا امکان ہے۔ 4ماہ سے پاکستانی انجینئر زجہاز میں عملے کے دیگرارکان کے ساتھ محصورتھے، 5 پاکستانیوں کی بھارتی بندرگاہ وشاکاپٹنم پرسنگاپورکے جہاز فتح الرحمان میں محصورہونے کی خبرجیونیوزپر نشر ہونے کے بعد وفاقی وزیر بابر غوری نے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد پانچوں پاکستانیوں کی وطن واپسی عمل میں آئی۔سنگاپورکا بحری جہاز 4 نومبر کو بھارتی بندرگاہ وشاکا پٹنم پہنچا تھاجسے بھارتی حکام نے ڈیفالٹر قرار دے کر تحویل میں لے لیا ہے۔ جہازکے عملے میں شامل 5 پاکستانیوں سمیت 24 افراد گزشتہ 4 ماہ سے جہاز میں محصور تھے اور دال چاول پر گزارا کررہے تھے جبکہ وہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاءسے بھی محروم تھے۔ بھارتی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے 5 پاکستانی انجینئرز کی آج وطن واپسی متوقع ہے۔

مزید خبریں :