پاکستان
05 مارچ ، 2013

سرکاری اسکیم کے تحت آج سے حج درخواستوں کی وصولی شروع ہوگی

سرکاری اسکیم کے تحت آج سے حج درخواستوں کی وصولی شروع ہوگی

کراچی…بینکوں کے ذریعے ” پہلے آئیے پہلے پائیے“ کی بنیاد پر سرکاری حج اسکیم کی 85 ہزار 500 درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گی، سرکاری حج اسکیم کے تحت مقررہ تعداد میں درخواستیں جمع ہونے کے بعد مزید وصولی روک دی جائے گی۔ لہٰذا اس سال حج پر روانگی کے خواہشمند افراد سے کہاگیاہے کہ وہ ناکامی سے بچنے کے لیے جلد ازجلد حج درخواستیں جمع کروائیں اور ان پر درخواست جمع کروانے کی تاریخ اور وقت کا اندراج بھی ضرورکروائیں۔ پاکستان سے عازمین حج کی روانگی 7 ستمبر سے شروع ہو گی۔

مزید خبریں :