جرائم

راولپنڈی میں پاکستانی نژاد فیملی اور کراچی میں غیر ملکی شہری سے لوٹ مار

راولپنڈی میں پاکستانی نژاد فیملی اور کراچی میں غیر ملکی شہری سے لوٹ مار
شاپنگ مال سے واپسی پر فیملی کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی اور ہیرے کی انگوٹھی چھین لی، پاکستانی نژاد برطانوی فیملی۔ فوٹو فائل

راولپنڈی میں برطانوی نژاد پاکستانی فیملی کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کا واقعہ پیش آیا جبکہ کراچی میں بھی ملزمان نے پولیس افسر بن کر ایک غیر ملکی شہری کو لوٹ لیا۔

برطانوی نژاد پاکستانی فیملی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاپنگ مال سے واپسی پر فیملی کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا، مسلح ملزمان نے طلائی زیورات، نقدی اور ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری احسن لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

کراچی میں کار سوار ملزمان نے پولیس افسر بن کر غیر ملکی شہری کو لوٹ لیا 

دوسری جانب کراچی میں شارع فیصل پر غیر ملکی شہری سے ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

لوٹ مار کے واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا جس میں درخواست گزار غیر ملکی شہری نے بتایا کہ کار سوار دو ملزمان نے خود کو پولیس افسر بتایا، دونوں ملزمان نے چیکنگ کے بہانے مجھ سے تمام چیزیں لیں اور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :