Time 18 فروری ، 2025
پاکستان

اب ملک ایسے ہی چلے گا اور جو بل پاس کرنا ہوگا کرینگے: فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا اور جو بل پاس کرنا ہوگا کرینگے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس دمادم مست قلندر کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک ایسے ہی چلے گا ہمیں جو بل پاس کرنا ہوگا، کریں گے، قانون سازی میں اپوزیشن سے ووٹ بھی لیں گے اور احتجاج کرنے والوں کو بھی روکیں گے۔

مزید خبریں :