18 فروری ، 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہا ہے، تاجکستان سے پانی لانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی گئی ہے۔
’علاقائی روابط اورپاکستان، ابھرتے مواقع‘ کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں صدرمملکت نے علاقائی روابط اوراقتصادی تعاون مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک اورگوادرپورٹ علاقائی تجارت اورخوشحالی کے فروغ میں اہم کردارادا کریں گے، پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کیلئے اہم موقع ہے، پاکستان چین، وسطی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کو جوڑنے کیلئے قدرتی تجارتی راہداری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ طویل قید کے دوران گوادرپورٹ کا چین سمیت دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی مرکز کے طورپرتصورکیا، سی پیک اورگوادر ہماری آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے، پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
صدرممکت کا کہنا تھاکہ پاکستان تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہا ہے، تاجکستان سے پانی لانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی گئی ہے۔