پاکستان
01 مارچ ، 2012

لاہور : بھارت میں لٹنے والے زخمی پاکستانی تاجر وطن واپس پہنچ گئے

لاہور . . . . . بھارت کے ضلع لدھیانہ میں ڈاکووٴں کے ہاتھوں لٹنے اور تشدد کا شکار ہونے والے پاکستانی تاجر محمد عظیم اور فیصل عظیم وطن واپس پہنچ گئے۔ان کہنا ہے کہ بھارتی عوام نے ان کی جتنی دلجوئی کی ہے وہ ناقابل بیان ہے اس لئے وہ مارچ کے آخری ہفتے میں دوبارہ بھارت جائیں گے۔ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچنے والے پاکستانی تاجر محمد عظیم اور فیصل عظیم کا کہنا تھا کہ ڈھائی پاکستانیوں نے 22 فروری سے 26 فروری تک بھارتی شہر لدھیانہ میں منعقدہ عالمی نمائش میں حصہ لیا،25 فروری کو وہ نمائش کے بعد اپنے ہوٹل واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ا نہیں ڈاکووٴں نے لوٹنے کی کوشش کی اور زخمی کردیا۔ پاکستانی تاجروں کا کہنا تھا کہ لدھیانہ کے شہریوں نے ان سے جس اپنا ئیت کا اظہار کیا وہ ناقابل بیان ہے۔ پاکستانی تاجروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے ان کی دلجوئی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے وہ بھارتی عوام کے ساتھ امن کی آشا کو ناکام نہیں ہونے دیں گے اور 22 مارچ کو دوبارہ چندی گڑھ کی نمائش میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :