18 فروری ، 2025
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیکس جاری ہے۔
5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیکس میں پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک شریک ہیں۔
نمائش آئیڈیکس میں پاکستان پویلین میں دفاعی صنعت “ میڈ ان پاکستان “ کے ساتھ موجود ہے۔
پاکستان نے آئیڈیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسلحہ بلیز 25 متعارف کرادیا۔ بلیز 25 آرٹیفیشل اینٹیلی جنس کا حامل جدید ہتھیار ہے، یہ ٹینک اور اے پی سی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔