05 مارچ ، 2013
لاہور…قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچودھری نثار علی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے دو ناموں پراتفاق صرف ن لیگ کا ہی نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کا ہے،جلد وزیراعظم کو نام دے دینگے۔رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے دو ناموں میں سے ایک پر تھوڑا مسئلہ آ رہا ہے ،وزیراعظم کے خط کو جلد جواب دے دیا جائے گا ،سندھ میں نگراں حکومت کے لیے بھی دو نام دیئے جائیں گے ،چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ذریعے تحریک انصاف کے ساتھ رابطہ کریں گے، ،نگراں وزیراعظم کیلئے عمران خان نے رزاق داوٴد اور شعیب سڈل کے نام دیئے مگر بعد میں مکرگئے۔