05 مارچ ، 2013
کراچی …اسٹیٹ بنک کے گورنر یاسین انور کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں مشکل حالات سے نکلنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے ،لاہور کے نیوی وار کالج میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ گذشتہ ساٹھ سال کے دوران معیشت میں مرحلہ وار بہتری آئی ہے۔ انہوں نے رواں مالی سال میں افراط زر کی شرح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔